حیدرآباد

نکسلائٹس نے پولیس مخبر کے شبہ میں ڈپٹی سرپنچ کو ہلاک کردیا

نکسلائٹس نے راما راو کی بیوی کو بیدارکیااور کہاکہ وہ اس کے شوہر کو لے جارہے ہیں۔ ماونوازوں نے اس کو گاوں میں واپس لایااورکلہاڑی سے اس کے سر پروار کرتے ہوئے اس کو ہلاک کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کوتہ گوڑم میں ماونوازوں نے کرناپلی گرام پنچایت کے ڈپٹی سرپنچ کو پولیس کا مخبرقراردیتے ہوئے ہلاک کردیا۔ذرائع کے مطابق چار ماونواز،30سالہ ڈپٹی سرپنچ اے راما راو کے مکان کل شب پہنچے۔

انہوں نے راما راو کی بیوی کو بیدارکیااور کہاکہ وہ اس کے شوہر کو لے جارہے ہیں۔ماونوازوں نے اس کو گاوں میں واپس لایااورکلہاڑی سے اس کے سر پروار کرتے ہوئے اس کو ہلاک کردیا۔ماونوازوں نے ایک خط وہاں چھوڑا۔یہ خط سی پی آئی ماوسٹ چرلہ۔ سبری ایریاکمیٹی کے نام سے لکھاگیا ہے۔

اس خط میں لکھاگیا ہے کہ مقتول، پولیس کے مخبر کے طورپر کام کررہا تھا اسی لئے اس کو یہ سزادی گئی۔اس خط میں انتباہ دیاگیا کہ عوام رقم کے لالچ میں پولیس کے مخبر نہ بنیں۔

a3w
a3w