انٹرٹینمنٹ

نابالغ لڑکیوں کی فحش فلموں کا معاملہ، ایکتا کپور اور شوبھا کپور کیخلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

شکایت کنندہ یوگا ٹیچر سوپنل ریواجی نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ الٹ بالاجی ٹیلی فلم کی ویب سیریز "کلاس آف 2017" اور "کلاس آف 2020" میں نابالغ لڑکیوں کے ذریعہ فحش مناظر فلمائے گئے تھے نیز ان متاثرین کی عمریں ١٧ سال سے بھی کم ہیں ۔

ممبئی: ممبئ پولیس نے فلم کمپنی آلٹ بالاجی ٹیلی فلم، کی ایکتا کپور اور شوبھا کپور کے خلاف پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفینس (POCSO) ایکٹ پوسکو قانون کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ملزمین پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی تین ویب سیریز میں نابالغ لڑکیوں پر فحش مناظر فلمائے تھے حکام نے یہاں اتوار کو یہ اطلاع دی ۔

متعلقہ خبریں
لوجہاد کے الزام میں ایک گرفتار
بیٹے نے لذیز کھانہ نہ دینے پر ماں کو ہلاک کردیا
انٹرپول کی اطلاع پر پولیس نے ایک شخص کو خودکشی سے بچالیا
برج بھوشن سنگھ کو گرفتار کیوں نہیں کیا جارہا ہے؟: سدھو
پانچویں جماعت کی طالبہ سے چھیڑ چھاڑ پر ٹیچر کو تین سال کی قید

شکایت کنندہ یوگا ٹیچر سوپنل ریواجی نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ الٹ بالاجی ٹیلی فلم کی ویب سیریز "کلاس آف 2017” اور "کلاس آف 2020” میں نابالغ لڑکیوں کے ذریعہ فحش مناظر فلمائے گئے تھے نیز ان متاثرین کی عمریں ١٧ سال سے بھی کم ہیں ۔

مقامی ایم ایچ بی پولیس اسٹیشن نے یہ مقدمہ مجسٹریٹ عدالت کے حکم کے بعد درج کیا گیا ہے کہ نابالغ لڑکیوں فحش مناظر کرنے پر مجبور کیا گیا جو کہ انکا جنسی استحصال ہے۔ پولیس کے مطابق اس معاملے کی تفتیش جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔