دہلی

عاپ کے میئر عہدہ کے امیدوار سپریم کورٹ سے رجوع

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے میئر کے عہدہ کے امیدوار شیلی اوبرائے نے جمعرات کے دن سپریم کورٹ سے رجوع ہوکر مطالبہ کیا کہ میئر کے عہدہ کے لئے انتخاب مقررہ وقت میں منعقدکیا جائے پارٹی کے اہلکاروں نے یہ بات کہی۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے میئر کے عہدہ کے امیدوار شیلی اوبرائے نے جمعرات کے دن سپریم کورٹ سے رجوع ہوکر مطالبہ کیا کہ میئر کے عہدہ کے لئے انتخاب مقررہ وقت میں منعقدکیا جائے پارٹی کے اہلکاروں نے یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
اگزٹ پولس پر مکمل امتناع کے لئے سنجے سنگھ کا مطالبہ
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
بی جے پی جیتنے پر ریزرویشن ختم کر دے گی: اے اے پی
کجریوال نے گرفتاری سے چند ہفتے قبل انسولین لینا بند کردیاتھا
لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی کا پتہ چلانے کجریوال کا فون ای ڈی کو مطلوب

دہلی میں میئر کا انتخاب جاریہ ماہ منگل کے دن دوسری مرتبہ روک دیا گیا کیونکہ لفٹننٹ گورنر(ایل جی) کی جانب سے مقررہ پریسڈنگ آفیسر نے چند کونسلرس کے شور و غل کے بعد ایوان غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔

اے اے پی کے قائدین کے کہا کہ اوبرائے جمعرات کے دن عدالت سے رجوع ہوئے اور کیس پر جمعہ کے دن سماعت کا امکان ہے۔ قبل ازیں اے اے پی نے بی جے پی پر منصوبہ بند طور پر ایوان میں شورغل کرنے کا الزام لگایا تھا۔

اے اے پی نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کونسلرس نے مطبوعہ پلے کارڈس تھام کر ایوان کے وسط میں گھیراو کیا۔ اے اے پی اور بی جے پی اراکین کی جانب سے شور غل کے درمیان 6 جنوری کو میونسپل کارپوریشن آف دہلی کے نومنتخب ایوان کا پہلا اجلاس بھی ملتوی کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اے اے پی نے گذشتہ سال دسمبر میں منعقدہ ایم سی ڈی انتخابات میں 250 وارڈس کے منجملہ 134 میں کامیابی حاصل کی تھی۔

a3w
a3w