حیدرآباد

شعبہ صنعت میں تلنگانہ کو ملک بھر میں آگے لے جانے کے اقدامات کئے جائیں گے :وزیر آئی ٹی

وزیر آئی ٹی و امورمقننہ سریدھربابو نے کہا ہے کہ صنعتوں کے شعبہ میں تلنگانہ کو ملک بھر میں آگے لے جانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی و امورمقننہ سریدھربابو نے کہا ہے کہ صنعتوں کے شعبہ میں تلنگانہ کو ملک بھر میں آگے لے جانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے ایک تلگو نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں یقینی طورپرکئی صنعتیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
گولف سٹی سے 10ہزار افراد کو روزگار ملنے کی توقع
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

ان صنعتوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ چھوٹے پیمانہ کی صنعتوں کا قیام ترجیح ہوگی۔راہل گاندھی نے باربار کہا ہے کہ ان سے جڑے کئی افراد کو روزگار ملنا چاہئے۔ساتھ ہی نوجوانوں کومزید روزگار فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ وہ وزیر امورمقننہ کے طورپرقانون ساز اسمبلی میں بہتر اورنتیجہ خیزمباحث کو یقینی بنائیں گے۔یہ کہتے ہوئے کہ صنعتوں کو بہتر طورپر کام کرنا چاہئے،اس سے معیشت بہتر ہوسکے گی اورروزگار کے شعبہ میں کئی مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صنعتوں کی تفصیلات، ان کے موجودہ موقف،آنے والے دنوں میں کس طرح ان کو آگے لے جانے کے اقدامات کئے جائیں، اس پرعہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیاجائے گا۔ ریاست کو صنعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں لیڈر بنایاجائے گا۔