بھارت

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں صبح 10 بجے تک 10.28 فیصد ووٹنگ ہوئی

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 سیٹوں پر صبح 10 بجے تک متوقع اوسط ووٹنگ 10.28 فیصد رہی۔ تمام سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 سیٹوں پر صبح 10 بجے تک متوقع اوسط ووٹنگ 10.28 فیصد رہی۔ تمام سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کابینہ میں توسیع پر تمام کی نگاہیں مرکوز
3نئے قوانین پر عمل آوری ملتوی کردی جائے: ممتابنرجی
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
وزیر اعظم مودی کا دورہ کشمیر متوقع
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ووٹنگ شروع ہونے کے بعد پہلے تین گھنٹوں میں اوسط ووٹنگ 10.28 فیصد اور سب سے زیادہ 15.35 فیصد مغربی بنگال میں اور سب سے کم 6.33 فیصد مرکز کے زیر انتظام مہاراشٹر میں رہی۔ اب تک انتخابات پرامن اور شفاف طریقے سے جاری ہیں۔ کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا۔

پانچویں مرحلے میں ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے ووٹنگ کا تناسب اس طرح تھا:-

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ… ووٹنگ کا فیصد

بہار ………………………….. 8.86

جموں و کشمیر …………….7.63

جھارکھنڈ ………………… 11.68

لداخ ………………………… 10.51

مہاراشٹر …………………………..6.33

اڈیشہ …………………………..6.87

اتر پردیش…………12.89

مغربی بنگال …………….15.35

اس کے علاوہ اوڈیشہ کی 35 اسمبلی سیٹوں کے لیے صبح 10 بجے تک 6.99 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

a3w
a3w