مشرق وسطیٰ

لبنان پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں 36 فوت، 150 زخمی

اس میں کہا گیا ہے کہ بیکا کے علاقے میں 6 افراد ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہوئے، جب کہ صوبہ نباتیہ میں 30 افراد ہلاک اور 121 زخمی ہوئے۔

بیروت: لبنان کے مختلف علاقوں پر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 36 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 150 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع لبنان کی وزارت صحت نے منگل کی شب دی ہے۔

متعلقہ خبریں
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

اس میں کہا گیا ہے کہ بیکا کے علاقے میں 6 افراد ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہوئے، جب کہ صوبہ نباتیہ میں 30 افراد ہلاک اور 121 زخمی ہوئے۔

وزارت نے کہا کہ ماؤنٹ لبنان میں 20 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص بعلبیک ہرمل ضلع میں زخمی ہوا۔

لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک لبنان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2100 سے زائد ہو گئی ہے جب کہ 10 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔