مہاراشٹرا

مالیگاوں سنٹرل حلقہ سے مجلس کے امیدوار مفتی محمد اسماعیل پیچھے

سات راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد آصف شیخ نے 40 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

مہاراشٹرا کے مالیگاوں سنٹرل حلقے میں جاری ووٹوں کی گنتی کے مطابق، مجلس کے موجودہ رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل عبد الخالق ساتویں راؤنڈ میں 16 ہزار سے زائد ووٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال

اس حلقے سے آصف شیخ رشید آگے چل رہے ہیں، جو انڈین سیکولر لارجرز پارٹی آف مہاراشٹرا کے امیدوار ہیں۔

سات راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد آصف شیخ نے 40 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

دوسری جانب، مجلس کے دو امیدوار اس وقت آگے ہیں۔ امتیاز جلیل اورنگ آباد ایسٹ سے 23,549 ووٹوں کی اکثریت کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ فاروق مقبول جو شولاپور سٹی سنٹرل حلقے سے مقابلہ کر رہے ہیں، دوسرے راؤنڈ میں 5 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری کے ساتھ آگے چل رہے ہیں۔