دہلی
ذات پات کی مردم شماری نے مودی کی راتوں کی نیندیں اڑا دیں: کانگریس
کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہاکہ ’’جب سے کل بہار کی ذات پات کی مردم شماری کے چونکا دینے والے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، پورے ملک میں ذات پات کی مردم شماری کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔
نئی دہلی: کانگریس نے منگل کو کہا کہ بہار میں ذات پات کی مردم شماری کے اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد ملک میں یہ مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے اور اس چونکا دینے والے اعداد و شمار نے وزیر اعظم نریندر مودی کی راتوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔
کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہاکہ ’’جب سے کل بہار کی ذات پات کی مردم شماری کے چونکا دینے والے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، پورے ملک میں ذات پات کی مردم شماری کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔
مودی صاحب کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں ہیں۔ جب ان کے نصاب سے باہر کا کوئی سوال پیدا ہوجاتا ہے تو مودی جی کے نصاب کا ایک جانا پہچانا آلہ باہر لے آیا جاتا ہے۔ موضوع سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کا آلہ۔ انہوں نے کہاکہ "آج صبح سے نیوز کلک کے تعاون کرنے والے صحافیوں کے خلاف جو کارروائی کی جا رہی ہے وہ اسی کورس کا حصہ ہے۔”