شمالی بھارت

نابالغ لڑکی کا مذہب تبدیل کرنے کی کوشش، مسلمانوں کی دکانات توڑپھوڑ کا نشانہ (ویڈیو)

ایک نابالغ لڑکی کو تبدیلی ئ مذہب کے لئے مجبور کرنے اور دست درازی کرنے پر ایک حجام‘ اس کے بھائی کے علاوہ ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نئی تہری (اترکھنڈ) (پی ٹی آئی) ایک نابالغ لڑکی کو تبدیلی مذہب کے لئے مجبور کرنے اور دست درازی کرنے پر ایک حجام‘ اس کے بھائی کے علاوہ ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تبدیلی مذہب کیس، ہندو کارکنوں اور نرسس کے خلاف کیس درج
لوجہاد کے الزام میں ایک گرفتار
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
کانوڑ یاترا، سپریم كورٹ كی عبوری روک میں توسیع
اتراکھنڈ کے گاؤں میں آگ لگنے سے 14 گھر جل کر خاکستر، 6 افراد جھلسے

حجام کو جس کا نام سلمان ہے‘ اس کے بھائی اور ایک مقامی شخص راکیش بھٹ نے لڑکی کے ساتھ فرار ہونے میں مدد کی تھی۔ ان تینوں کو منگل کے روز یوپی کے نجیب آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تہری کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آیوش اگروال نے یہ بات بتائی۔ اس ضمن میں پیر کی شام دسویں جماعت کی طالبہ کی ماں نے کیرتی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

اس خاتون نے سلمان پر اپنی بیٹی کے ساتھ دست درازی کرنے اور اس کا مذہب تبدیل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا۔ اُسی رات تقریباً 11 بجے لڑکی اپنے گھر سے غائب ہوگئی تھی۔

اس کی گمشدگی کے پیش نظر فوری طورپر تشکیل دی گئی ٹیم نے 15 گھنٹوں میں اس کا پتہ چلالیا۔ سلمان کے خلاف اترکھنڈ آزادی مذہب ایکٹ اور پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

تہری کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس جے آر جوشی نے یہ بات بتائی۔ لڑکی کی گمشدگی کے بعد مقامی عوام نے مسلمانوں کی کئی دکانات میں توڑپھوڑ کی اور کیرتی نگر مین مارکٹ سے جاکھانی تک احتجاجی مظاہرہ منظم کیا۔ اس کے بعد سے مارکٹ علاقہ میں پولیس تعینات ہے اور عوام سے امن برقرار رکھنے کی خواہش کی گئی ہے۔