خاتون ایم ایل اے کیخلاف نامناسب تبصرے، وائی ایس آر کانگریس لیڈرپرسناکمار کے مکان پر حملہ
ان کے گھر پر پیر کی رات حملہ کیا گیا کورو اسمبلی حلقہ کے پڈوگوپاڈو علاقہ میں پیر کی دوپہر پارٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کمار ریڈی نے شرکت کی۔ اس اجلاس کے دوران انہوں نے اپنے بیانات میں شائستگی کی حدیں عبور کر لیں۔
حیدرآباد: اے پی کے نیلور ضلع میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لیڈر این ڈی پرسناکمار ریڈی کی جانب سے خاتون ایم ایل اے ویمی ریڈی پرشانتی ریڈی کے خلاف قابل اعتراض اور نازیبا زبان استعمال کرنے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے
ان کے گھر پر پیر کی رات حملہ کیا گیا کورو اسمبلی حلقہ کے پڈوگوپاڈو علاقہ میں پیر کی دوپہر پارٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کمار ریڈی نے شرکت کی۔ اس اجلاس کے دوران انہوں نے اپنے بیانات میں شائستگی کی حدیں عبور کر لیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں پرشانتی ریڈی کی پوری "تاریخ” معلوم ہے اور انہوں نے انتہائی گھٹیا اور غیر مہذب الفاظ استعمال کیے۔
ان کے ان تبصروں کے بعد نیلور کے جے وی آر کالونی میں واقع ان کے مکان پربعض افراد نے حملہ کیا۔
حملہ آوروں نے گاڑی کو نقصان پہنچایا، گھر میں گھس کر فرنیچر اور کرسیاں توڑ دیں۔ اس وقت پرسنا کمار ریڈی گھر پر موجود نہیں تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر وائی ایس آر کانگریس کے رہنماؤں انیل کمار یادو، وجے کمار ریڈی، مرلی اور پربت ریڈی چندرشیکھر ریڈی نے وہاں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے اس حملہ کا الزام تلگودیشم کارکنوں پر لگایا ۔