حیدرآباد

جامع مسجد عالم پلی وقارآباد میں افتتاحی جلسہ ماہانہ درس تفسیر قرآن کریم کا انعقاد

ابو العمار مولانا عرفان اللہ شاہ نوری چشتی قادری بانی دارالعلوم سیف الاسلام نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن تمام علوم کا سرچشمہ ہے دور حاضر میں نوجوانان ملت کا قرآن اور علوم قرآن سے تعلق ناگزیر ہے۔

حیدرآباد: جناب غلام احمد کلیم الدین صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد عالم پلی وقارآباد کی اطلاع کے بموجب 5نومبر 2025 بروز چہار شنبہ بعد نماز مغرب احاطہ جامع مسجد عالم پلی وقارآباد اہل سنت وجماعت میں ایک عظیم الشان افتتاحی جلسہ درس تفسیر قرآن کریم عمل میں آیا جس کی نگرانی شمس الحفاظ مولانا حافظ محمد نصیر الدین نقشبندی نظامی مولوی کامل جامعہ نظامیہ بانی دارالعلوم محبوبیہ نے کی ۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

مہمان خصوصی کی حیثیت سے ابو العمار مولانا عرفان اللہ شاہ نوری چشتی قادری بانی دارالعلوم سیف الاسلام نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن تمام علوم کا سرچشمہ ہے دور حاضر میں نوجوانان ملت کا قرآن اور علوم قرآن سے تعلق ناگزیر ہے۔

اور حاضرین سے فرمایا کہ ماہانہ درس قرآن میں صرف تنہا حاضر نہ ہوں بلکہ اپنے دوست احباب کو بھی دعوت دیں تاکہ ہمارا معاشرہ علم کے نور سے منور ہو اور فتنہ و فساد کا سدباب ہو ۔مولانا شمس الحفاظ حافظ محمد نصیر الدین نقشبندی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ قرآن کو اہل حق اور علماء و حاملین قرآن سے سیکھنا چاہیے تاکہ ہدایت کی راہ پر چلنا آسان ہو موجودہ دور میں لوگ قرآن اور دینی علوم کو سیکھنے کے لیے ٹیکنالوجی بالخصوص فون اور سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں جو کہ گمراہی کا ایک بہت بڑا سبب بن رہا ہے کیونکہ حق و باطل میں تفریق یہ عوام الناس کے لیے عنقاء کو تلاش کرنے کے مماثل ہے لہذا دین اور شریعت کے جاننے والوں کے پاس زانوئے ادب طئے کرنے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی مضمر ہے۔

اور فرمایا کہ جامع مسجد عالم پلی کا انتظامیہ قابل مبارکباد ہے کہ انہوں نے ضلعی سطح پر علوم قرآنیہ اور عقائد صحیحہ کی اشاعت میں ایک منفرد پیش قدمی کی ہے اللہ اس کارِ خیر میں استقامت دے اور سب کی سعی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

مولانا حافظ محمد معین الدین نظامی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ نے درس تفسیر قرآن کا آغاز کیا قرآن مجید کی تعریف اور محفل تفسیر قرآن کے آداب وغیرہ پر روشنی ڈالی حافظ و قاری اشتیاق احمد امام خطیب مسجد ہذا نے نظامت کے فرائض انجام دیے جناب غلام احمد کلیم الدین نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔

اور ماہانہ پہلا جمعہ بعد نماز مغرب درس قرآن میں پابندی کے ساتھ مع دوست احباب شریک ہونے کی درخواست کی اور تمام ذمہ داران مساجد سے دیگر مساجد میں ان جیسے دروس کے آغاز کرنے کی خواہش ظاہر کی اس موقع پر مساجد ضلع وقارآباد کے اراکین انتظامیہ اور حاضرین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔دعا پر جلسے کا اختتام عمل میں آیا۔