حیدرآباد

ٹولی چوکی میں  عصری آلات سے لیس کیئر کلینک کا افتتاح

جسدیپ سنگھ نے کہا افریقہ، مشرق وسطیٰ اور سارک ممالک سے لوگ پیچیدہ طبی طریقہ کار علاج کے لیے شہر کی طرف راغب ہوتے ہیں جو اکثر ان کے آبائی ممالک میں قابل رسائی نہیں ہوتے ۔ وہ آج ٹولی چوکی میں عصری آلات سے لیس کیئر کلینک کا افتتاح انجام دینے کے بعد بات کر رہے تھے ۔

حیدرآباد: کیئر ہاسپٹلس کے گروپ سی ای او جسدیپ سنگھ،  نے کہا کہ حیدرآباد بین الاقوامی طبی سیاحت کے مرکز کے طور پر اہم طبی مرکز کے طور پر ابھرا ہے،جہاں عالمی معیار کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات  سستی شرح پر فراہم کی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہا  2023 میں، 1.5 ملین سے زیادہ بین الاقوامی مریضوں نے ہندوستان میں علاج کے لیے سفر کیا جن میں بڑی تعداد نے حیدرآباد کا انتخاب کیا جیسہ  اعضاء رئیسہ کی پیوند کاری، گائناکالوجی، نیورولوجی، ویسکولار اور اینڈو ویسکولار سرجری، آرتھوپیڈکس، نیورو سرجری، ای این ٹی، کارڈیالوجی، اور آنکولوجی جیسے امراض کا علاج کرایا گیا ۔

 انہوں نے کہا  افریقہ، مشرق وسطیٰ اور سارک ممالک سے لوگ پیچیدہ طبی طریقہ کار علاج کے  لیے شہر کی طرف راغب ہوتے ہیں جو اکثر ان کے آبائی ممالک میں قابل رسائی نہیں ہوتے ۔  وہ آج ٹولی چوکی میں  عصری آلات سے لیس کیئر کلینک کا افتتاح انجام دینے کے بعد بات کر رہے تھے ۔

 اس موقع پرشلبھ ڈانگ، چیف مارکیٹنگ آفیسر  دیپک کھنہ، سی ایف او،  سنیت اگروال، چیف آپریٹنگ آفیسر کیئر ہاسپٹلز ہائیٹیک سٹی، ڈاکٹر تپن کمار داش، ایچ او ڈی آف پیڈیاٹرک سی ٹی وی ایس سرجن  ڈاکٹر لکشمی ناتھ، کنسلٹنٹ نیورو سرجن  ڈاکٹر کیلیش مرچی، کنسلٹنٹ نیورو فزیشن  ڈاکٹر شرتھ بابو، آرتھوپیڈک سرجن  ڈاکٹر سدھا سنہا، ایچ او ڈی آنکولوجی اور دیگر ڈاکٹر، اور دیگر معزز مہمان موجود تھے۔

 انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر بین الاقوامی مریضوں کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شہر کی ساکھ اس کی جدید طبی ٹیکنالوجی، ہنر مند عملہ کی جانب سے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے افراد اور مریض دوست ماحول پر قائم ہے۔

 افتتاح کے دوران، کیئر ہسپتالوں کے گروپ سی ای او مسٹر جسدیپ سنگھ نے بین الاقوامی مریضوں، خاص طور پر افریقی، مشرق وسطیٰ، اور سارک ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگ جو ٹولی چوکی اور اس کے آس پاس رہتے ہیں، کی  کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے میں کلینک کے کردار پر روشنی ڈالئ ۔ انہوں نے کہا یہ سہولت صرف ایک کلینک نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔

یہ ایک ایسا آؤٹ ریچ سینٹر ہے جو کارڈیالوجی، نیورولوجی، آرتھوپیڈکس، ڈیلیوری /گائنک ، اور انٹرنل  میڈیسن  میں خصوصی خدمات  پیش کرتا ہے، جو مقامی کمیونٹی بشمول کاروان حلقہ  کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے۔ کیئر  ہسپتالوں کے چیف مارکیٹنگ آفیسر شلبھ ڈانگ نے طبی سیاحت کے لیے ایک ترجیحی مقام کے طور پر حیدرآباد کی بڑھتی ہوئی حیثیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا حیدرآباد کا جدید طبی انفراسٹرکچر، صحت کی دیکھ بھال کے سستی اخراجات کے ساتھ، بین الاقوامی مریضوں کی ایک قابل ذکر تعداد کو راغب کرتا ہے۔ یہ شہر مغربی ممالک کے مقابلہ ایک چوتاھی  لاگت   پر علاج کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے۔

مثال کے طور پر، حیدرآباد میں کارڈیک سرجری امریکہ یا یورپ کے مقابلہ  میں اکثر 60-80  فیصد کم مہنگی ہوتی ہیں، جس سے یہ شہر ایسے مریضوں کے لیے ایک پرکشش آپشن ہے جو مالی بوجھ کے بغیر اعلیٰ معیار کی دیکھ بھال کے خواہاں ہیں۔