حیدرآباد

ایک اور فلائی اوور کا افتتاح

کے ٹی آر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2020میں شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانہ پر آئے سیلاب کے بعد اسٹرام واٹرڈرین کے نٹ ورک کو بہتر بنانے کا کام شروع کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیربلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے کوتہ گوڑہ اور کونڈاپور جنکشنس کے درمیان بوٹانیکل گارڈن جنکشن فلائی اوور کاافتتاح انجام دیا۔یہ اسٹریٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پلان(ایس آرڈی پی)کا 34واں پراجکٹ ہے جو عوام کے لئے دستیاب کروایاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
زو پارک تا آرام گھر فلائی اوور کی تعمیر میں سست رفتاری
دہلی میں بی آر ایس کے مرکزی دفتر کا جلد افتتاح

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ایس آرڈی پی کے مزید 11پراجکٹس سال 2023میں مکمل کئے جائیں گے۔تاحال ایس آرڈی پی پراجکٹس پر 8000کروڑروپئے صرف کئے گئے ہیں اور 34پراجکٹس کو عوام کے لئے دستیاب کروایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاریہ سال اپریل یا مئی میں حیدرآباد ملک کا واحد شہر بن جائے گاجوسیوریج کا100فیصد ٹریٹمنٹ کرے گا۔جاریہ سال مارچ یا اپریل تک ایک ہزارکروڑروپئے کے صرفہ سے اسٹریٹیجک نالہ ڈیولپمنٹ پروگرام (ایس این ڈی پی)کے کاموں کی تکمیل کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2020میں شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانہ پر آئے سیلاب کے بعد اسٹرام واٹرڈرین کے نٹ ورک کو بہتر بنانے کا کام شروع کیاگیا ہے۔