دہلی

ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح

وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے اسپینی ہم منصب پیڈرو سانچیز نے پیر کے دن ٹاٹا اڈوانسڈ سسٹم لمیٹڈ ایربس فیسیلٹی کا افتتاح کیا جس میں ہندوستان میں C295 فوجی طیارہ بنایا جائے گا۔

وڈودرہ (پی ٹی آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے اسپینی ہم منصب پیڈرو سانچیز نے پیر کے دن ٹاٹا اڈوانسڈ سسٹم لمیٹڈ ایربس فیسیلٹی کا افتتاح کیا جس میں ہندوستان میں C295 فوجی طیارہ بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
ہندوستان قیام امن کیلئے اپنا رول ادا کرنے تیار: نریندر مودی
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
مدھومیتا بشٹ کی سبکدوشی کے ساتھ، ہندوستانی بیڈمنٹن کی تاریخ کا شاندار باب ختم ہو ا

گجرات کے وڈودرہ شہر میں یہ فیسیلٹی ہندوستان میں فوجی طیارہ کی پہلی خانگی شعبہ کی فائنل اسمبلی لائن ہے۔ مودی نے کہا کہ اس سے نہ صرف ہند۔ اسپین تعلقات مستحکم ہوں گے بلکہ ہمارے میک اِن انڈیا‘ میک فار دی ورلڈ مشن کو بڑھاوا ملے گا۔ اس فیسیلٹی میں بننے والا طیارہ مستقبل میں برآمد بھی کیا جائے گا۔

مودی نے امید ظاہر کی کہ اس فیسیلٹی سے وجود میں آنے والا ایکو سسٹم مستقبل میں سیویلین ایرکرافٹ کی تیاری میں ہندوستان کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ C295 طیارہ بنانے والی فیکٹری نیو انڈیا کے نیو ورک کلچر کو ظاہر کرتی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان کسی بھی پراجکٹ میں کتنی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

اس فیکٹری کی تعمیر صرف 2 سال قبل شروع ہوئی تھی اور آج یہ پروڈکشن کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ زور دیا ہے کہ منصوبہ بندی یا عمل آوری میں غیرضروری تاخیر سے بچا جائے۔ میں پراعتماد ہوں کہ یہاں بننے والا طیارہ مستقبل میں دیگر ممالک کو ایکسپورٹ کیا جائے گا۔ ڈیفنس مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم نئی بلندیوں کو چھورہا ہے۔

وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ کسی بھی پراجکٹ کی کامیابی کے لئے صحیح پلاننگ کے ساتھ صحیح شراکت داری مساوی اہمیت رکھتی ہے۔ ہندوستان میں ڈیفنس مینوفیکچرنگ اس امتزاج کی کامل و اکمل مثال ہے۔ انہو ں نے کہا کہ یوپی اور ٹاملناڈو میں 2 نئی دفاعی راہداریاں بنی ہیں۔ ڈی آر ڈی او کو مستحکم کیا گیا ہے۔ گزشتہ 5 تا 6 سال میں ہندوستان میں تقریباً ایک ہزار ڈیفنس اسٹارٹ اَپس کی شروعات ہوئی۔

گزشتہ 10 برس میں ہندوستان کی دفاعی برآمدات میں 30 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ہم اب 100 سے زائد ممالک کو دفاعی آلات برآمد کررہے ہیں۔ اس فیکٹری کے ذریعہ ہزاروں نئی نوکریاں نکلیں گی۔ اس طیارہ کے تقریباً 1800 مختلف پرزے ملک بھرمیں مائیکرو اور اسمال انڈسٹریز میں تیار ہوں گے۔ مختلف ایرلائنس نے دنیا بھر سے 1200 نئے طیارے خریدنے کا آرڈر دے رکھا ہے۔

مودی نے کہا کہ وڈودرہ ایوی ایشن مینوفیکچرنگ کا مرکز بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے اسپینی صنعتکاروں کو وڈودرہ میں اپنے یونٹس قائم کرنے کی دعوت دی۔ اسپینی وزیراعظم نے کہا کہ اس فائنل اسمبلی لائن سے پہلا طیارہ 2026 میں باہر آئے گا۔ ٹاٹا سنس کے سربراہ این چندرشیکھرن نے وعدہ کیا کہ پہلا دیسی ساختہ طیارہ 2 سال میں باہر آجائے گا۔ یہ پراجکٹ اصل میں 2012 میں اُس وقت کے ٹاٹا سنس کے سربراہ رتن ٹاٹا کا تجویز کردہ تھا جو جاریہ ماہ چل بسے۔