مشرق وسطیٰ

کنگ خالد ایئرپورٹ میں انٹرنیشنل ٹرمینل 2 کا افتتاح

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر انٹرنیشنل ٹرمینلز 1 اور 2 کی ترقی اور توسیع کے منصوبے کی تکمیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے، یہ اقدام شہری ہوابازی کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی اور مملکت کے ہوائی اڈوں کی بڑھتی ہوئی سفری سرگرمیوں سے ہم آہنگ تیاریوں کا عکاس ہے۔

ریاض: عودی عرب ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں انٹرنیشنل ٹرمینل 2 کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر انٹرنیشنل ٹرمینلز 1 اور 2 کی ترقی اور توسیع کے منصوبے کی تکمیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے، یہ اقدام شہری ہوابازی کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی اور مملکت کے ہوائی اڈوں کی بڑھتی ہوئی سفری سرگرمیوں سے ہم آہنگ تیاریوں کا عکاس ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمینلز کی ترقی کے منصوبے کے تحت جامع کام انجام دیے گئے جن میں آپریشنل نظاموں کی تجدید کاری، روانگی اور آمد کے حصوں میں توسیع اور دونوں ٹرمینلز کے اندر نقل و حرکت کے راستوں میں بہتری شامل ہے۔

ان اقدامات کے باعث طریقہ کار میں روانی پیدا ہوئی، آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہوا اور عالمی معیار کے مطابق مسافروں کے سفر کے تجربے کو بہتر بنایا گیا۔

اس منصوبے کے نتیجے میں ٹرمینلز ایک اور 2 کی مجموعی گنجائش بڑھ کر تقریباً 14 ملین مسافروں سالانہ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ صلاحیت تقریباً 6 ملین مسافروں تک محدود تھی۔

اس طرح مسافروں کی گنجائش میں 130 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، جو دارالحکومت ریاض سے آنے اور جانے والے مسافروں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔