بھارتسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

رام مندر کا افتتاح، کیا ہندوستان کی سرزمین مسلمانوں پر تنگ کردی گئی؟، بی بی سی کی حیران کن رپورٹ

جرمن میڈیا ڈی ڈبلیو نے لکھا کہ رام مندر کی مزید توسیع کا امکان ہے جس کی زد میں مسلمانوں کے بہت سے قبرستان اور مقبرے آ سکتے ہیں، متنازعہ رام مندر کی تعمیر میں مذہبی قوم پرستی کی نئی بنیاد رکھتے ہوئے ہندوستان کی سیاست کا منظر نامہ بدل گیا ہے۔

ایودھیا: وزیر اعظم نریندرمودی انتہا پسند اقدامات نے ہندوستان کی سرزمین مسلمانوں پر تنگ کردی اور رام مندر کے افتتاح سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔ برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی کے مطابق شواہد سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایودھیا نہ صرف ہندو بلکہ مسلم تہذیب اور ثقافت کا بھی اہم مرکز ہے، ایودھیا میں جگہ جگہ مساجد، مقبرے، درگاہیں اور قدیم قبریں  ہیں ۔اس شہر میں مسلمانوں کی صدیوں سے آبادی اس بات کا ثبوت ہے۔

متعلقہ خبریں
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
مُسلمانانِ عالم میں پیدا شدہ خرابیوں کا سدباب باب ناگزیر،محمد سیف اللہ قادری شیخ الجامعہ کا محبوب نگر میں خطاب
مسلمانوں کو بھی ادارہ جات مقامی میں تحفظات فراہم کرنے نوید اقبال کی وکالت،بی وینکٹیش کو یاددشت حوالے
آبادی کے تناسب سے مسلمانوں کو تحفظات کا مطالبہ،  کانگریس اقلیتی قائدین و فد کی بی سی ڈی کمیشن سے نمائندگی
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)

بی بی سی کا کہنا ہے کہ سرکاری ریکارڈ کے مطابق ایودھیا میں 55 مساجد، 22 قبرستان، 22 مزارات اور 11 امام بارگاہیں موجود ہیں، لیکن اب مسلمانوں کے نشانات مٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ایودھیا وقف بورڈ کے صدر محمد اعظم قادری کا کہنا ہے کہ رام مندر کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد انتہا پسند ہندو مافیا کی نگاہیں مسلمانوں کے قبرستانوں پر لگی ہوئی ہیں، مسلمانوں کے کئی قبرستانوں اور وقف کی جائیدادوں پر قبضہ مافیا ہندو تسلط جما چکے ہیں۔

جرمن میڈیا ڈی ڈبلیو نے لکھا کہ رام مندر کی مزید توسیع کا امکان ہے جس کی زد میں مسلمانوں کے بہت سے قبرستان اور مقبرے آ سکتے ہیں،  متنازعہ رام مندر کی تعمیر میں مذہبی قوم پرستی کی نئی بنیاد رکھتے ہوئے ہندوستان کی سیاست کا منظر نامہ بدل گیا ہے۔

 مسلمانوں کی زمینوں اور قبرستان پر تیزی سے قبضہ کیا جا رہا ہے، رام مندر کے افتتاح کے بعد ایودھیا کے مسلمان روزگار سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔

ہندوستان میں مسلمانوں پر پہلے بھی ظلم جاری تھا مگر مودی حکومت کے آنے کے بعد یہ ظلم اب درندگی کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ بی جے پی جو دنیا بھر میں سیکولرازم کا ڈھنڈورا پیٹتی ہے اس کی اصل شکل یہ ہے کہ سوائے ہندوؤں کے ہندوستان میں کوئی بھی مذہب محفوظ نہیں۔