حیدرآباد
تیزرفتار کار چلانے کا واقعہ‘ایس آئی بودھن اور عامرشکیل کا ساتھی گرفتار
سابق رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر کے فرزند ساحل نے انتہائی برق رفتاری سے کارچلاتے ہوئے پرجابھون کے سامنے کے بیرسکیڈس کوٹکردے دی تھی اور اپنی جگہ ڈرائیور کوبیٹھاکر خود دبئی فراد ہوگیا۔
حیدرآباد: سابق رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر کے فرزند ساحل کے پرجابھون بیگم پیٹ کے پاس تیزرفتارکاچلانے کے واقعہ میں پنجہ گٹہ پولیس کی جانب سے مزید دوافراد کوگرفتار کیا گیا۔
اس واقعہ میں پولیس نے ساحل کی مدد میں ملوث انسپکٹر پولیس بودھن پریم کمار اور شکیل عامر کے قریبی ساتھی عبدالوااسع کوحراست میں لئے لیاگیا۔دونوں کوحیدرآباد منتقل کردیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ 28 دسمبر کی نصف شب کے بعد سابق رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر کے فرزند ساحل نے انتہائی برق رفتاری سے کارچلاتے ہوئے پرجابھون کے سامنے کے بیرسکیڈس کوٹکردے دی تھی اور اپنی جگہ ڈرائیور کوبیٹھاکر خود دبئی فراد ہوگیا۔
اس حادثہ کے بعد پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر درگاراؤ نے بودھن انسپکٹر پریم کمار سے فون پر بات کی تھی پولیس نے اس کال ریکارڈ کوحاصل کرتے ہوئے پریم کمار کواپنی حراست میں لے لیا۔