حیدرآباد

حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمت فی کلو 200 روپئے ہوگئی

حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمت فی کلو 200 روپئے ہوگئی ہے اور تاجروں نے پیش قیاسی کی ہے کہ آنے والے ہفتہ اس کی قیمت بڑھ کر250 روپئے کلو ہوجائے گی۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمت فی کلو 200 روپئے ہوگئی ہے اور تاجروں نے پیش قیاسی کی ہے کہ آنے والے ہفتہ اس کی قیمت بڑھ کر250 روپئے کلو ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں
عباس یونین ایف سی، دارالشفاء، حیدرآباد نے I لیگ 3 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
مجلس وداع ایام عزا کا انعقاد گنبدان قطب شاہی، حیدرآباد میں
حضرت محمدؐ کی بچوں کے ساتھ محبت: مولانا مفتی صابر پاشاہ قادری کی فکری نشست
خواتین میں دینی فکر وشعورکی بیدار ی میں محترمہ شیما نظیر کا نمایاں مقام: محترمہ ناہید طاہر کا خراج عقیدت
ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ کا نشہ، فضول خرچی، اور وقف ایکٹ کے خلاف عشرہ اصلاح معاشرہ مہم کا آغاز

تاجر قیمت بڑھنے سے پہلے آندھرا پردیش اور مہاراشٹرا سے ٹماٹر درآمد کر رہے ہیں۔ تاہم ان ریاستوں میں وقفہ وقفہ سے ہورہی بارش سے ٹماٹر کی منتقلی میں مشکل ہورہی ہے۔

حیدرآباد اور تلنگانہ کے لئے ٹماٹر پنجاب سے درآمد کیے جارہے ہیں۔ قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے حیدرآباد میں لوگ ٹماٹر کی خریداری سے عموما گریز کررہے ہیں۔

اے پی کی مدن پلی مارکٹ میں ٹماٹر کی ایک کلو قیمت 196 روپے ہے۔ عوام کی بڑی تعداد کاماننا ہے کہ سر پر تاج اور لال نظر آنے والا ٹماٹر اب صرف دور ہی سے بھلا معلوم ہورہا ہے۔

اس کی قیمت میں حالیہ چند دنوں میں ہوئے بتدریج اضافہ سے عام آدمی کا سر چکرانے لگا ہے اور ایک کیلو ٹماٹر کی خریداری نہ صرف اس کے جیب پر بھاری بوجھ بن گئی ہے بلکہ اس کے ماہانہ بجٹ پر بھی اثر انداز ہورہی ہے۔

اس کی قیمت میں کئی گنا سے بھی زائد اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹما ٹر کی قیمت اب بڑھ کر 200 روپئے فی کیلو ہوگئی ہے۔

ایسے افراد جو روزانہ اپنے گھر کو 3 تا 4 کیلو میٹر لے جایا کرتے تھے‘ اب صرف آدھا کیلو ٹماٹر پر ہی اکتفا کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

سبزی مارکٹس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار موسم کے سبب حیدرآباد کے علاوہ دیگر مقامات میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

عہدیداروں کے مطابق قیمتوں میں کمی کے لئے ایک یا دو ماہ درکار ہوں گے۔

a3w
a3w