انٹرٹینمنٹحیدرآباد

ٹالی ووڈ فلمساز دل راجو کے مکان کی چوتھے روز بھی تلاشی

محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے چوتھے روز جمعہ کے دن کے بھی تلگو فلموں کے ممتاز پروڈیوسر دل راجو کے احاطوں کی تلاشی لی۔ ایک خاتون آفیسر کی زیر قیادت انکم ٹیکس کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے آج شہر کے بنجارہ ہلز میں فلم ساز کے م کان اوجاس ولا کی تلاشی لی۔

محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے چوتھے روز جمعہ کے دن کے بھی تلگو فلموں کے ممتاز پروڈیوسر دل راجو کے احاطوں کی تلاشی لی۔ ایک خاتون آفیسر کی زیر قیادت انکم ٹیکس کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے آج شہر کے بنجارہ ہلز میں فلم ساز کے م کان اوجاس ولا کی تلاشی لی۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

 دل راجو جن کا اصل نام وی وینکٹ رمناریڈی ہے، تلنگانہ فلم فیڈریشن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدرنشین ہیں۔ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے دل راجو کے بھائی جو فلم ساز بھی ہیں، کے گھر کی تلاشی کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ دل راجو اور ان کی بیٹی جو گیم چینجر اور سنکرانتی واستونم فلموں کی تیاری سے مربوط بتائے گئے ہیں، کے مکانات پر دھاوئے کئے گئے۔

 دل راجو نے سری وینکٹیشورا کریشین کے بیانر تلے یہ دونوں فلمیں بنائی ہیں۔ انکم ٹیکس عہدیدار، ان دو فلموں کی تیاری میں رقمی لین دین کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وہ، کلیدی دستاویزات جن میں بیالینس شیٹ اور انکم ٹیکس ریٹرن شامل ہیں۔ کا معائنہ کررہے ہیں۔

 عہدیداروں نے منگل کے روز دل راجو کی اہلیہ کو بینک لے گئے جہاں ان کی موجودگی میں لاکرس کھولے گئے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیدار،گزشتہ3دنوں سے بڑے پروڈکشن ہاوزس مائتری مووی میکرس اور مینگو میڈیا کے مختلف مقامات پر دھاوے کررہے ہیں۔