بھارت

چھٹویں مرحلہ میں سہ پہر 3 بجے تک 49.20 فیصد ووٹنگ

مغربی بنگال میں ووٹنگ کی رفتار سب سے تیز چل رہی ہے جبکہ اتر پردیش میں سب سے کم رفتار دیکھی گئی۔ سہ پہر 3 بجے تک مغربی بنگال میں 70.19 فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ اتر پردیش میں 43.95 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 سیٹوں پر ہفتہ کی سہ پہر تین بجے تک اوسطاً 49.20 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ ان سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
بی جے پی، ٹیکس دہشت گردی پر اتر آئی ہے: جئے رام رمیش (ویڈیو)

مغربی بنگال میں ووٹنگ کی رفتار سب سے تیز چل رہی ہے جبکہ اتر پردیش میں سب سے کم رفتار دیکھی گئی۔ سہ پہر 3 بجے تک مغربی بنگال میں 70.19 فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ اتر پردیش میں 43.95 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق صبح سے ہی کئی پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ مغربی بنگال کے کچھ پولنگ اسٹیشنوں اور جموں و کشمیر کے پنج علاقے میں کچھ گروپوں کے درمیان معمولی جھڑپوں کے کچھ واقعات کو چھوڑ کر ہر جگہ پرامن طریقے سے ووٹنگ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن نے ووٹروں کو گرمی سے نجات دلانے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر سائبانوں اور پینے کے پانی وغیرہ جیسی سہولیات فراہم کی ہیں۔

a3w
a3w