بھارت

مرکزی ملازمین کے گرانی الاؤنس میں اضافہ

مرکزی کابینہ کے اس فیصلہ سے تقریباً 48 لاکھ مرکزی سرکاری ملازمین اور 68 لاکھ وظیفہ یابوں کو فائدہ ملے گا جبکہ سرکاری خزانہ پر سالانہ 13ہزار کروڑ روپے کا زائد بوجھ عائد ہوگا۔

دہلی: مرکزی کابینہ نے چہارشنبہ کے روز مرکزی سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کے لئے مہنگائی بھتہ (ڈی اے) میں چار فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔  بتایا گیا ہے کہ بنیادی یافت کے 31 فیصد ڈی اے کو بڑھا کر 38 فیصد کرنے کی تجویز کو مرکزی کابینہ نے منظوری دے دی۔ اس فیصلہ پر یکم جولائی سے عمل آمد ہوگا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی امورکی میٹنگ میں قیمتوں میں اضافے کی تلافی کے لئے ڈی اے کی اضافی قسط جاری کرنے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔

مرکزی کابینہ کے اس فیصلہ سے تقریباً 48 لاکھ مرکزی سرکاری ملازمین اور 68 لاکھ وظیفہ یابوں کو فائدہ ملے گا جبکہ سرکاری خزانہ پر سالانہ 13ہزار کروڑ روپے کا زائد بوجھ عائد ہوگا۔