آندھراپردیش

جگن کے اقتدار میں بجلی اور آرٹی سی کرایوں میں اضافہ:شرمیلا

شرمیلا نے ضلع چتور کے مختلف علاقوں میں روڈشوز منعقد کرتے ہوئے وائی ایس آرکانگریس حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔انہوں نے کہاکہ جگن نے گذشتہ اسمبلی انتخابات کے موقع پرکہا تھاکہ مکمل شراب بندی تک وہ ووٹ نہیں مانگیں گے ۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے الزام لگایا کہ ریاست میں جگن کے اقتدار میں آنے کے بعد، بجلی کے چارجس میں سات گنا اور آر ٹی سی بس کرایوں کے چارجس میں پانچ گنا اضافہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب

انہوں نے ضلع چتور کے مختلف علاقوں میں روڈشوز منعقد کرتے ہوئے وائی ایس آرکانگریس حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔انہوں نے کہاکہ جگن نے گذشتہ اسمبلی انتخابات کے موقع پرکہا تھاکہ مکمل شراب بندی تک وہ ووٹ نہیں مانگیں گے ۔

تاہم انہوں نے اپنے وعدہ کا احترام نہیں کیا اور ریاست میں شراب کی دکانات کی تعداد میں اضافہ ہوا۔نہوں نے اسے چوروں اورڈکیتوں کی حکمرانی سے تعبیر کیا۔انہوں نے کہاکہ ہر طرف مافیااورغنڈہ گردی میں اضافہ ہوا ہے۔