مشرق وسطیٰ

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تیزی، مزید 77 فلسطینی شہید ہو گئے

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ 15 ماہ سے جاری اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے دوران کم از کم 108،583 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ: غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے اور تازہ حملوں میں مزید 77 فلسطینی شہید ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر

غزہ کی سول ڈیفنس کے مطابق وسطی غزہ کے النصیرات مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 14 فلسطینی شہید ہوگئے جس میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت نے جمعہ کے روز بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں ہونے والے حملوں میں مجموعی طور پر 77 افراد شہید ہوئے، جس سے جنگ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 45 ہزار658 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ 15 ماہ سے جاری اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے دوران کم از کم 108،583 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے العودہ اسپتال بھی خالی کرنے کا حکم جاری کردیا جبکہ ملیشیا نے اسرائیلی فوج کی جانب سے اسپتال کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔

ادھر امریکہ نے حماس سے جنگ بندی معاہدہ فوری قبول کرکے اسرائیلی مغویوں کی رہائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب حماس نے مصر میں ثالثوں کی جانب سے پیش کی گئی تازہ جنگ بندی کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔