تلنگانہ

عادل آباد میں سردی کی لہر میں اضافہ

ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ بچوں اور ضعیف افرادکو مناسب احتیاط کرنی چاہیے تاکہ وہ صبح و شام چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کا شکار نہ ہوں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں گذشتہ چار دنوں سے سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا ہے۔ متحدہ ضلع کے کئی حصوں میں اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہفتہ کو عادل آباد ضلع کے ارلیٹی میں اقل ترین درجہ حرارت 8.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعظم مودی کی دو روزہ دورے پر تلنگانہ آمد
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
ڈاکٹروں کی کوتاہی یا جرم؟ مریض کی موت پر اہل خانہ کا احتجاج
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر

 سرپور۔یو میں 9.0 ڈگری سیلسیس، بیلہ میں 9.3 ڈگری، آصف آباد میں 10.0 ڈگری، چرالہ میں 10.1، بازار ہتنور میں 10.3 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔ ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ بچوں اور ضعیف افرادکو مناسب احتیاط کرنی چاہیے تاکہ وہ صبح و شام چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کا شکار نہ ہوں۔