آندھراپردیش
اے پی: ایک تاجر کو ایک کروڑروپئے سے زائد کا بجلی بل
آندھراپردیش کے ضلع سریکاکلم میں ایک تاجر کو 1,01,56,116روپئے کا بجلی کا بل آیا جس کو دیکھ کر اس شخص کو حیرانی ہوئی۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع سریکاکلم میں ایک تاجر کو 1,01,56,116روپئے کا بجلی کا بل آیا جس کو دیکھ کر اس شخص کو حیرانی ہوئی۔
یہ بل گذشتہ ماہ کی 2تاریخ سے جاریہ ماہ کی 2تاریخ تک لی گئی ریڈنگ کا ہے۔ یہ بل محکمہ بجلی کے عملے نے دکان کے مالک جی اشوک کو دیا۔
وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کی بجلی کا استعمال نہیں کیاگیا ہے۔
انہوں نے محکمہ بجلی کے افسران سے اس سلسلہ میں شکایت کی کہ اوسط بل 7 سے 8 ہزار روپے بل ہرماہ آتا ہے جس پر محکمہ بجلی کے عہدیداروں نے کہا کہ اس بل کو درست کیاجائے گا۔