حیدرآباد

اشرف المدارس ہائی اسکول میں یوم آزادی تقریب

اشرف المدارس ہائی سکول املی بن یا قوت پورہ حیدراباد میں یوم ازادی تقریب منائی گئی۔ مہمان خصوصی جناب محمد جبرن خان صاحب نے قومی پرچم کشائی انجام دی جس کے بعد باضابطہ تقریب کا اغاز ہوا۔

حیدرآباد: اشرف المدارس ہائی سکول، املی بن یاقوت پورہ، حیدرآباد میں یوم آزآدی تقریب منائی گئی۔ مہمان خصوصی جناب محمد جبرن خان صاحب نے قومی پرچم کشائی انجام دی جس کے بعد باضابطہ تقریب کا آغاز ہوا۔

متعلقہ خبریں
اشرف المدارس اسکول میں تقریب برائے کرسی نشینی

ہائی اسکول کے صدر مدرس جناب سید عبدالباسط صاحب نے خیر مقدمی کلمات کہے۔ پنجم تا دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات نے اردو، تلگو، انگریزی اور عربی میں تقاریر پیش کیں اور حب الوطنی پر بہترین نغمے سنا کر سامعین کو محظوظ کیا۔

اس کے بعد اسکول کے جوائنٹ سیکرٹری سید عبدالماجد صاحب نے تفصیلی طورپر ہندوستان کے دستور پر روشنی ڈالی اور مجاہدین آزادی کو یاد کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا اور طلبہ و طالبات کو ایک ذمہ دار شہری کا رول ادا کرنے کی تلقین کی۔

اسکول کے سرپرست اعلی پروفیسر ایم ایم انور صاحب نے طلبہ کو مخاطب کیا اور اپنے زرین مشوروں سے نوازا۔ تقریب میں اسکول لیڈر سید مقصود علی صاحب، جوائنٹ سیکرٹری سید عبدالماجد صاحب، سرپرست اعلی پروفیسر ایم ایم انور صاحب، تدریسی وغیر تدریسی عملہ کے علاوہ تمام طلبہ و طالبات موجود تھے۔

تقریب کی کاروائی اور شکریہ کے کلمات اسکول ٹیچر محمد مجاہد شریف نے ادا کیے۔ تمام لوگوں کے تعاون سے تقریب کامیاب رہی۔

a3w
a3w