تلنگانہ

محبوب نگر میں یومِ آزادی تقریب، اردو آفیسر ڈاکٹر منیب آفاق کو ایوارڈ

تقریب میں مقامی رکن اسمبلی جناب ینم سری نواس ریڈی، ضلع کلکٹر محترمہ وزائیندرا بوئی، ایڈیشنل کلکٹر جناب شیویندرا پرتاپ اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ اس موقع پر مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کو ان کی شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

محبوب نگر: 79 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر کی طرح محبوب نگر میں بھی شاندار اور پُروقار تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع پولیس پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ مرکزی تقریب میں ریاستی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب جوپلی کرشنا راؤ نے قومی پرچم لہرایا اور مجاہدینِ آزادی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

تقریب میں مقامی رکن اسمبلی جناب ینم سری نواس ریڈی، ضلع کلکٹر محترمہ وزائیندرا بوئی، ایڈیشنل کلکٹر جناب شیویندرا پرتاپ اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ اس موقع پر مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کو ان کی شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

محکمہ اقلیتی بہبود سے وابستہ اردو آفیسر ڈاکٹر منیب آفاق کو بھی ان کی عمدہ اور بہترین خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔ جناب جوپلی کرشنا راؤ، جناب ینم سری نواس ریڈی، محترمہ وزائیندرا بوئی اور جناب شیویندرا پرتاپ نے مشترکہ طور پر ڈاکٹر منیب آفاق کو سند پیش کی اور ان کی کاوشوں کی ستائش کی۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد ڈاکٹر منیب آفاق نے محکمہ اقلیتی بہبود، ضلع انتظامیہ اور ساتھی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ ان کے لیے بے حد فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ آئندہ بھی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور محنت جاری رکھیں گے۔