سری لنکا اے کو ہرا کر ہندوستان اے خاتون ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں
ایک سو انیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان اے خاتون ٹیم نے 13.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ ہندوستان کی جانب سے دنیش ورندا نے برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔ انوشکا شرما نے 18 گیندوں پر 27 رنز اسکور کیے۔
بینکاک: رادھا یادو کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی (چار وکٹ اور ناٹ آؤٹ 31 رنز) کی بدولت ہندوستان اے و ٹیم نے جمعہ کو ویمن ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے کو 39 گیندیں قبل 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
رادھا یادو کو ان کی بہترین کارکردگی پر ‘پلیئر آف دی میچ’ قرار دیا گیا۔
ایک سو انیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان اے خاتون ٹیم نے 13.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ ہندوستان کی جانب سے دنیش ورندا نے برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔ انوشکا شرما نے 18 گیندوں پر 27 رنز اسکور کیے۔
دیگر بلے بازوں میں نندنی کشیپ (13) ، منو منی (2) اور تیجل حسبنیس (3) رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ کپتان رادھا یادو نے 18 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 31 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور 14ویں اوور کی تیسری گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔ سری لنکا اے کی جانب سے ششینی گمہانی نے دو جبکہ یشانتی نیمنتھیکا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا اے کی اوپننگ جوڑی ہنسیما کرونارتنے اور سنجنا کویندی نے پہلے وکٹ کے لیے 36 رنز جوڑے۔ تنوجہ کنور نے پانچویں اوور میں ہنسیما (14) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔
اگلے ہی اوور میں منو منی نے کپتان انوشکا سنجیوانی (5) کو پویلین بھیج دیا۔ 11ویں اوور میں پریما راوت نے سنجنا کویندی (31) کا اہم وکٹ حاصل کیا۔ ستیا سندیپنی (15) اور ششینی گمہانی (22) رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
اس کے بعد رادھا یادو کے بالنگ اٹیک کے سامنے سری لنکن بلے باز بے بس نظر آئیں اور وقفے وقفے سے اپنے وکٹ گنواتی رہیں۔ رادھا یادو نے 20ویں اوور کی چوتھی گیند پر یشانتی نیمنتھیکا (0) کو آؤٹ کر کے سری لنکا کی پوری ٹیم کو 118 رنز پر سمیٹ دیا۔ سری لنکا کے 7 بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔
ہندوستان کی جانب سے رادھا یادو نے 4 وکٹ حاصل کئے۔ تنوجہ کنور اور پریما راوت نے دو دو، جبکہ منو منی اور صائمہ ٹھاکر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔