کھیل

ہند۔بنگلہ دیش کے درمیان آج پہلا ٹی ٹوئنٹی میاچ

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 میاچس کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا کل سے آغاز ہوگا۔ سیریز کا پہلا میاچ کل گوالیار میں کھیلا جائے گا۔ ٹسٹ سیریز جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز جیت کے ساتھ کرنے کی کوشش کرے گی۔

گوالیار: ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 میاچس کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا کل سے آغاز ہوگا۔ سیریز کا پہلا میاچ کل گوالیار میں کھیلا جائے گا۔ ٹسٹ سیریز جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز جیت کے ساتھ کرنے کی کوشش کرے گی۔

متعلقہ خبریں
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ

کانپور میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میں بارش کی وجہ سے دوسرے اور تیسرے دن ایک گیند بھی نہیں کرائی جاسکی۔ تاہم اس کے باوجود جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے شاندار جیت درج کی۔ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم اس جیت کے سلسلہ کو برقرار رکھنے کے مقصد سے میدان میں اترے گی۔ ٹیم انڈیا کی قیادت سوریا کمار یادو کررہے ہیں جبکہ سلکٹرس نے اس سیریز کیلئے پوری طرح نوجوان ٹیم منتخب کی ہے۔

سوریہ کمار یادو کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو سخت مقابلہ دینے کی تیاری کررہی ہے۔ ہندوستان کے پلیئنگ 11 کے بارے میں بات کریں تو ابھیشیک شرما کا اوپنر کے طورپر کھیلنا یقینی ہے۔ سنجو سیمسن اس دوران ان کا ساتھ دے سکتے ہیں۔

وکٹ کیپر بلے باز اب تک ٹی ٹوئنٹی کی پانچ اننگز میں بطور اوپنر کھیل چکے ہیں۔ ان میں انہوں نے 161.54 کے اسٹرائیک ریٹ سے 105 رنز بنائے ہیں۔ وہ آخری بار اس سال سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اوپننگ کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔ اس میں وہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں آل راونڈر ہاردیک پانڈیا‘ رنکو سنگھ‘ ریا پراگ‘ شیوم دوبے‘ جتیش شرما‘ سنجو سیمسن‘ ورون چکراورتی‘ ارشدیپ سنگھ اور روی بشنوئی شامل ہیں۔ سلکٹرس نے مینک یادو اور نتیش ریڈی کو پہلی مرتبہ اسکواڈ میں جگہ دی ہے۔

کام کے بوجھ کو کم کرنے کے مقصد سے اجیت اگرکر کی زیرقیادت سلکشن کمیٹی نے جسپریت بمراہ‘ محمد سراج‘ ریشبھ پنت اور شبھمان گل کو آرام دیاہے۔ ادھر دوسری جانب بنگلہ دیش کی قیادت نظم الحسین شانٹو کریں گے جبکہ ٹیم کے دیگر اہم کھلاڑیوں میں محمود اللہ‘ مہدی حسن میراز‘ لٹن داس‘ مستیفض الرحمن‘ تسکیل احمد‘ شریف الاسلام اور ریشاب حسین شامل ہیں۔

اس دوران محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ کل گوالیار میں دھوپ نکلے گی لیکن شام تک موسم قدرے مرطوب رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 24 ڈگری سیلسیس رہے گا۔ دوپہر کے وقت گرم ہوائیں چلیں گی لیکن شام کے وقت قدرے ٹھنڈی ہوجائے گی۔ میچ کے دوران درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم میچ کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ میاچ شام 7.30 بجے سے کھیلا جائے گا۔

a3w
a3w