تلنگانہ

خطرناک سڑک حادثہ میں 3 خواتین موقع پر ہی ہلاک

حادثہ اتنا شدید تھا کہ آٹو میں سفر کرنے والی تین خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہوگئیں۔مقامی افراد نے زخمی خواتین کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں تین خواتین ہلاک اوردیگر دو شدید زخمی ہوگئیں۔یہ حادثہ ضلع کے ویلگاٹورمنڈل کے کرشناپٹنم اسٹیج کے قریب اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار کے ڈرائیورنے اس کا توازن کھودیا اوریہ کار، آٹو سے ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ آٹو میں سفر کرنے والی تین خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہوگئیں۔مقامی افراد نے زخمی خواتین کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے بتایا کہ مہلوک خواتین کا تعلق ضلع کے دھرماورم منڈل کے کملاپور سے ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w