شمالی بھارت

انڈیا بلاک کی قیادت ممتا بنرجی کو سونپ دی جائے: لالو پرساد یادو

آر جے ڈی قائد پٹنہ میں آج میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ 2 دن قبل چیف منسٹر مغربی بنگال نے انڈیا بلاک کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی ریاست مغربی بنگال سے انڈیا بلاک کو چلاسکتی ہیں۔

پٹنہ: اپوزیشن انڈیا بلاک کی قیادت کرنے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کے آمادگی ظاہر کرنے کے بعد آر جے ڈی کے قومی صدر لالو پرساد یادو نے منگل کے دن ان کی قیادت پر مہر لگادی۔ لالو پرساد یادو نے کہا کہ انڈیا بلاک کی قیادت کی ذمہ داری ممتا بنرجی کو دے دینی چاہئے۔

متعلقہ خبریں
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
لالو پرساد یادو کے زیادہ بچوں پر نتیش کمار کا طنز
گورنر مغربی بنگال سیاسی بیانات سے گریز کریں: اسپیکر
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات

 میں اس سے اتفاق کرتا ہوں۔ کانگریس کے اعتراض سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ قائدانہ ذمہ داری ممتا بنرجی کو دے دی جائے۔ آر جے ڈی قائد پٹنہ میں آج میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ 2 دن قبل چیف منسٹر مغربی بنگال نے انڈیا بلاک کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی ریاست مغربی بنگال سے انڈیا بلاک کو چلاسکتی ہیں۔

انہوں نے 6 دسمبر کو ایک خانگی نیوز چیانل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ لوگ شو نہیں چلانا چاہتے تو میں کیا کرسکتی ہوں۔ بعض لوگ مجھے برداشت نہیں کرسکتے لیکن ذمہ داری دی جائے حالانکہ میں نہیں چاہتی میں مغربی بنگال سے انڈیا بلاک کو چلاسکتی ہوں۔

ممتا بنرجی کے عزائم اور لالو پرساد یادو کی مہر سے ایسا لگتا ہے کہ علاقائی قائدین خود کو منوانا چاہتے ہیں۔ کانگریس مرکزی رول سے درکنار ہوجائے گی۔ سماج وادی پارٹی کے سینئر قائد رام گوپال یادو کہہ چکے ہیں کہ راہول گاندھی‘ انڈیا بلاک کے قائد نہیں ہیں۔