قومی
انڈیا بلاک، الیکشن کمیشن کے خلاف عدلیہ سے رجوع ہوگا: ڈگ وجئے سنگھ
سینئر کانگریس قائد ڈگ وجئے سنگھ نے اتوار کے دن کہاکہ انڈیا بلاک کے تمام شرکاء بہار میں جاری فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی کی خصوصی مہم کے خلاف عدالت سے رجوع ہوسکتے ہیں۔
پٹنہ (پی ٹی آئی) سینئر کانگریس قائد ڈگ وجئے سنگھ نے اتوار کے دن کہاکہ انڈیا بلاک کے تمام شرکاء بہار میں جاری فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی کی خصوصی مہم کے خلاف عدالت سے رجوع ہوسکتے ہیں۔
اُنہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکز کی این ڈی اے حکومت غریبوں اور درکنار رائے دہندوں کے نام کاٹنے کی کوشش کررہی ہے۔
اُنہوں نے کہاکہ میں نے پٹنہ میں ہفتہ کے دن آرجے ڈی سربراہ لالوپرساد یادو جی سے ملاقات کی اور اُن سے خواہش کی کہ وہ ہماری پارٹی کے صدر ملیکارجن کھرگے سے اِس سلسلہ میں بات کریں۔ اُنہوں نے سوال کیا کہ کیا الیکشن کمیشن کی جانب سے بہار میں 25 دن میں تقریباً 8 کروڑ رائے دہندوں کا گھر گھر ویریفکیشن ممکن ہے؟