تلنگانہ

ٹی یو ڈبلیو جے یو کے نمائندہ وفد کی آئی اینڈ پی آر کے جوائنٹ ڈائرکٹر ڈی ایس جگن سے ملاقات

واضح رہے کہ چیف جسٹس راگھویندر سنگھ چوہان نے عبوری حکم جاری کرکے محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کو ہدایت دی تھی کہ ریاست بھر میں اردو سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں کو بھی تلگو ٹی وی چینلوں کے مساوی ایکریڈٹیشن کارڈز جاری کئے جائیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کے ایک نمائندہ وفد نے صدر شجاع الدین افتخاری کی صدارت میں جوائنٹ ڈائریکٹر، محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ڈی ایس جگن سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہائی کورٹ کا عبوری حکم نامہ حوالے کیا اور اس پر سختی کے ساتھ عمل آوری کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
اردو ٹی وی چینلوں کو بھی تلگو کے مساوی اشتہارات کی اجرائی، ٹی یو ڈبلیو جے یو کی کامیاب نمائندگی
ٹی یو ڈبلیو جے یو عادل آباد یونٹ کے زیراہتمام مفت سوشیل میڈیا تربیتی کلاسس
عادل آباد میں مفت سوشیل میڈیا کلاسس جاری، ناندیڑ کے معروف صحافی ضمیر احمد خان کا لیکچر
ٹی یو ڈبلیو جے یو کے جنرل باڈی اجلاس کا عنقریب عظیم الشان پیمانے پر انعقاد
ٹی یو ڈبلیو جے یو ضلع عادل آباد یونٹ کے انتخابات، عبدالعلیم صدر اور محمد حمایت اللہ جنرل سکریٹری منتخب

واضح رہے کہ یونین نے اردو صحافیوں کے ساتھ سوتیلا سلوک روا رکھتے ہوئے تیار کردہ جی او نمبر 239 کو منسوخ کرنے اور فوری منسوخ نہ کرنے کی صورت میں اردو اخبارات اور ٹی وی چینلوں کو تلگو کے مساوی ایکریڈٹیشن کارڈز جاری کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کرتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ میں دو عرضیاں دائر کی تھیں۔

اس درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس راگھویندر سنگھ چوہان نے عبوری حکم جاری کرکے محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کو ہدایت دی تھی کہ ریاست بھر میں اردو سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں کو تلگو ٹی وی چینلوں کے مساوی ایکریڈٹیشن کارڈز جاری کئے جائیں اور جو اردو چینلز اسپورٹس، کلچرل پروگرامس، فلمیں، کارٹونس نشر کرتے ہیں تو ان زمروں کے مخصوص صحافیوں اور کیمرہ مینس کو بھی تلگو کی طرز پر ایکریڈٹیشن کارڈز جاری کئے جائیں۔

واضح رہے کہ جی او 239 کی منسوخی پر دائر کردہ مقدمہ ہنوز عدالعالیہ میں زیرسماعت ہے۔

وہیں دوسری جانب یونین کے ذمہ داران نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے جوائنٹ ڈائرکٹر ڈی ایس جگن سے اضلاع میں ایکریڈٹیشن کمیٹیوں کی تیسری میٹنگ کو جلد از جلد منعقد کرنے اور ریاست بھر میں اہل صحافیوں کو ایکریڈٹیشن کارڈز جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا جس پر جوائنٹ ڈائریکٹر نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عنقریب ہدایات جاری کرنے کا تیقن دیا۔

اس موقع پر یونین کے سرپرست ساجد معراج، ریاستی خازن متبع علی خان، نواب ابرار اللہ و دیگر بھی موجود تھے۔

a3w
a3w