ہندوستان اور کناڈا کے درمیان ایف ٹی اے مذاکرات کے لیے ‘ٹی او آر’ پر دستخط
دونوں وزراء نے حیدرآباد ہاؤس میں وزیراعظم نریندر مودی اور کناڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کی موجودگی میں ان دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم مودی نے ذکر کیا کہ دوطرفہ تجارت کو سال 2030 تک 50 ارب امریکی ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
نئی دہلی: ہندوستان اور کناڈا نے جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے لیے مذاکرات شروع کر دیے ہیں اور اسے جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہندوستان-کناڈا جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے ریفرنس کی شرائط پر پیر کو دارالحکومت میں وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل اور کناڈا کے بین الاقوامی تجارت کے وزیر منیندر سدھو نے دستخط کیے۔
دونوں وزراء نے حیدرآباد ہاؤس میں وزیراعظم نریندر مودی اور کناڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کی موجودگی میں ان دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم مودی نے ذکر کیا کہ دوطرفہ تجارت کو سال 2030 تک 50 ارب امریکی ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترجیح اقتصادی تعاون کے تمام امکانات کو عملی جامہ پہنانا ہے، جس کے لیے ہندوستان اور کناڈا نے جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔