کرناٹک
ٹرینڈنگ

جے شری رام کاجاپ کرنے والی برقع پوش کودھمکی دینے والاگرفتار (ویڈیو)

پہلے ویڈیو میں برقع پوش لڑکی اور ٹوپی پہنا ایک لڑکا جس کی گردن میں ایک صلیب بھی تھا یہ کہتے ہوئے سنائی دئیے ”ارے دل دماغ میں ایک ہی نام‘ جئے شری رام‘ جئے شری رام۔

بنگلورو: کرناٹک پولیس نے ایک شخص کو ایک برقع پوش لڑکی اور اس کے ساتھی کو’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر جان کی دھمکی دینے پر گرفتار کرلیا ہے۔ملزم کی شناخت نیاز خان کی حیثیت سے کی گئی ہے جو ایک آٹو ڈرائیور ہے۔

متعلقہ خبریں
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
برقعہ پہن کر سرقہ کرنے والا ملزم گرفتار
بی جے پی کے جئے سری رام کے نعرہ سے نفرت جھلکتی ہے: گورو گوگوئی
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم

پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ پولیس اور فیاکٹ چیک ونگس نے ملزم کا پتا بنگلورو کے کوننا کنٹے علاقہ میں لگایا۔ پولیس نے کہا کہ نیاز خان کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے اور وہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سرگرم ہے۔ اس نے پولیس سے کہا تھا کہ وہ ان دونوں کا ویڈیو دیکھ کر غصہ میں آگیا تھا اور صورت حال سے تلملا گیا تھا۔

 تلا گھٹا پورہ پولیس اس خصوص میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیق کررہی ہے۔بنگلورو پولیس سے کہا گیا کہ ملزم کے خلاف کارروائی کرے جس نے مبینہ طور پر ایک برقع پوش لڑکی اور ٹوپی پہنے ایک لڑکے کو حال ہی میں ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگانے پر دھمکی دی تھی۔

 برقع پوش لڑکی اور ٹوپی پہنے نوجوان کو ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگانے پر ملزم نے یہ کہتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگر وہ اس لبادہ میں ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے کی جرأت کریں گے تو انہیں وہ تکڑے تکڑے کردیں گے۔

 ویڈیو میں ملزم نوجوان کو ان سے یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا کہ پہلے برقع اور ٹوپی نکال دو اور پھر جو چاہے وہ کہو۔’دی رائٹ ونگ گائی‘نام سے ایک سوشل میڈیا یوزر نے بنگلورو پولیس کو ٹاگ کرتے ہوئے اور کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

پوسٹ میں کہا گیا ”بنگلورو‘ کرناٹک کا ایک مسلم فرد‘ برقع اور حجاب پہن کر ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر لڑکی کے تکڑے تکڑے کردینے کی کھلے عام دھمکی دے رہا ہے۔ حجاب کے سفراء کیا اس لڑکی کے برقع پہننے اور اس کی مرضی کے مطابق نعرے لگانے کے حق کے لئے  اس کا ساتھ دیں گے؟

پہلے ویڈیو میں برقع پوش لڑکی اور ٹوپی پہنا ایک لڑکا جس کی گردن میں ایک صلیب بھی تھا یہ کہتے ہوئے سنائی دئیے ”ارے دل دماغ میں ایک ہی نام‘ جئے شری رام‘ جئے شری رام۔

“ملزم نوجوان نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا ”تم اسلا م (ان کے لبادہ کا حوالہ دیتے ہوئے) کو درمیان میں لارہے ہیں‘ اگر تم پکے مسلمانوں کو نظر آئیں گے تووہ تمہارے دو تکڑے کردیں گے۔“

a3w
a3w