کھیل
ہندوستان ۔ انگلینڈ کا وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ
بارش کی شدت شام 5 بجے تک کم ہوگئی تھی جس کے بعد پریکٹس میچ شروع ہونے کے امکانات بڑھ گئے تھے تاہم آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے اور بوندا باندی ہونے کے باعث امپائرز نے ساڑھے 5 بجے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
گوہاٹی: ورلڈ کپ سے پہلے ہفتہ کو ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا وارم اپ میچ بارش کی وجہ سے بغیر گیند پھینکے منسوخ قرار دے دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو پریکٹس کا موقع نہیں مل سکا۔
ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بارش کے باعث دونوں ٹیمیں فیلڈنگ نہ کر سکیں۔ بارش کی شدت شام 5 بجے تک کم ہوگئی تھی جس کے بعد پریکٹس میچ شروع ہونے کے امکانات بڑھ گئے تھے تاہم آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے اور بوندا باندی ہونے کے باعث امپائرز نے ساڑھے 5 بجے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ دونوں ٹیموں کا پہلا پریکٹس میچ تھا۔ انگلش ٹیم جمعہ کی دوپہر گوہاٹی پہنچی تھی جس کی وجہ سے انہیں موسم سے ہم آہنگ ہونے کا موقع بھی نہیں ملا۔ آج کا وارم اپ دونوں ٹیموں کو پریکٹس کا بہترین موقع فراہم کر سکتا تھا۔