دہلی

ہندوستان نے جنگ کرنے والے ممالک کی بھی مدد کی ہے: آر ایس ایس سربراہ

جب ہم نے ان کے گھر کے اندر حملہ کیاتھا تو ہم نے پورے پاکستان کو نشانہ نہیں بنایاتھا بلکہ صرف ان لوگوں کو نشانہ بنایا تھا جو ہمارے لیے مسائل پیدا کررہے تھے۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت نے آج کہاکہ ہمارے آباو اجداد نے جو اصول واضع کئے تھے ان پر عمل کرتے ہوئے ہندوستان ان ملکوں کی بھی مدد کرتاہے جنہوں نے کبھی اس کے خلاف جنگ چھیڑی تھی۔

متعلقہ خبریں
مدھومیتا بشٹ کی سبکدوشی کے ساتھ، ہندوستانی بیڈمنٹن کی تاریخ کا شاندار باب ختم ہو ا
ہمیں پورے ہندو سماج کو منظم کرنا ہوگا: بھاگوت
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ہندوستان نے پاکستانی وزیراعظم کے خطاب کی مذمت کی

انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہندوستان نے کارگل میں 1999 میں پاکستان کے حملہ کے خلاف جواب دینے کا اختیار رکھتا تھا لیکن اس وقت کی حکومت نے فوج کو حکم دیاتھا کہ وہ حملہ کرنے کے لیے سرحد پار نہ کرے۔

موہن بھاگوت سورت میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جس کا اہتمام جین برادری نے کیاجہاں اس برادری کے مذہبی رہنما اچاریہ مہا شرمن بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے آباواجداد کے وضع کردہ اصولوں کو برقرار رکھنے کی خاطر ہندوستان نے ان ملکوں کی بھی مدد کی ہے جنہوں نے قبل ازیں ہمارے خلاف جنگ چھیڑی تھی لیکن اب بحران کا سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم کوئی حملہ شروع نہیں کرتے اور نہ اپنے پر کسی حملے کو برداشت کرتے ہیں۔ کارگل حملہ کے دوران بھی ہماری فوج کو ہدایت دی تھی کہ وہ صرف اپنی سرحدوں کے اندر موجود افراد کو نشانہ بنائے۔

سنگھ کے سربراہ نے سرجیکل حملہ اور پاکستان کے اندر ہندوستان کے فضائی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہندوستان نے اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ صرف تخریب کاروں کو نشانہ بنایا جائے۔ جب ہم نے ان کے گھر کے اندر حملہ کیاتھا تو ہم نے پورے پاکستان کو نشانہ نہیں بنایاتھا بلکہ صرف ان لوگوں کو نشانہ بنایا تھا جو ہمارے لیے مسائل پیدا کررہے تھے۔

بھاگوت نے فی الحال ہندوستان اور دنیا کو درپیش مسائل کے بارے میں کوئی واضح مثال دیئے بغیر کہاکہ ہندوستانی عوام آخر کار ہر مسئلہ کا حل تلاش کرلیں گے۔

Photo Source: @MahuaMoitraFans