کھیل

ہندوستان ۔پاکستان مقابلہ‘ ٹکٹ کی قیمت صرف 342 روپے

ٹکٹ کی سب سے کم قیمت صرف 15 درہم یعنی ہندوستانی روپے میں یہ قیمت تقریباً 342 روپے ہے۔ تاہم مختلف اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمتیں بھی مختلف ہیں جوکہ 25 درہم یعنی تقریباً 570 ہندوستانی روپے ہیں۔

دبئی: ویمنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوناہے۔ یہ ٹورنامنٹ 3 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔ ہرمن پریت کور کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے۔ آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میاچس کی ٹکٹوں کی قیمتیں جاری کردی ہیں اور آن لائن بکنگ بھی شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ونڈے جیت لیا
پاکستان ہندستانی حالات میں جیتنے کا مضبوط دعویدار : وسیم اکرم
خیبر پختونخوا میں منکی پاکس سے مزید افراد متاثر
ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس نے غزہ کے فیلڈ اسپتال کو انٹرنیٹ سہولت دیدی
متحدہ عرب امارات میں رمضان میں 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی

 ہندوستان اور پاکستان کی خواتین ٹیم کے درمیان ہونے والے زبردست میچ کی ٹکٹوں کی قیمتیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں 6 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ اسی دن شام کو اسی گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان بھی میچ ہو گا۔

ایسے میں آئی سی سی نے دونوں میچوں کو ملاکر ایک ٹکٹ جاری کیاہے۔ ٹکٹ کی سب سے کم قیمت صرف 15 درہم یعنی ہندوستانی روپے میں یہ قیمت تقریباً 342 روپے ہے۔ تاہم مختلف اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمتیں بھی مختلف ہیں جوکہ 25 درہم یعنی تقریباً 570 ہندوستانی روپے ہیں۔

 واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں کل 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان 10 ٹیموں کو 5 کے دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہرمن پریت کور کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم کو گروپ اے میں رکھا گیاہے۔ اس ٹیم میں ہندوستان کے علاوہ نیوزی لینڈ، پاکستان، سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

 ہندوستان اور پاکستان اس فارمیٹ میں 15 بار آمنے سامنے ہو چکے ہیں جس میں ہندوستانی ٹیم نے 12 میچ جیتے ہیں جبکہ اسے 3 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

a3w
a3w