دہلی

ہندوستان نے فلسطین کے لوگوں کیلئے بھیجی انسانی امداد

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج یہاں بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کے ایک سی- 17 ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے تقریباً 6.5 ٹن طبی امداد اور 32 ٹن آفات سے متعلق امدادی سامان فلسطین کے لوگوں کے لیے بھیجا گیا ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان نے آج ہندوستانی فضائیہ کے ایک طیارے کے ذریعہ فلسطین کے لوگوں کے لئے 38.5 ٹن طبی اور امدادی سامان بھیجا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج یہاں بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کے ایک سی- 17 ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے تقریباً 6.5 ٹن طبی امداد اور 32 ٹن آفات سے متعلق امدادی سامان فلسطین کے لوگوں کے لیے بھیجا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان ۔ کینڈا میچ بارش کی نذر
ایر فورس کے سابق سربراہ اور سابق ایم پی تروپتی بی جے پی میں شامل
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا
فلسطینی متاثرین کو طبی امداد کی ضرورت، کُل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے اہم فیصلہ
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا

 انہوں نے کہا کہ طیارہ امدادی سامان کو مصر کے العریش ہوائی اڈے پر اتارے گا، جہاں سے اسے بین الاقوامی ریڈ کراس کے ذریعے غزہ پٹی کے علاقے میں پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھیجے گئے امدادی سامان میں زندگی بچانے والی ضروری ادویات، آلات جراحی، خیمے، سلیپنگ بیگ، ترپال، صفائی کی سہولیات، پانی صاف کرنے کی گولیاں اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

a3w
a3w