تلنگانہ
وقار آباد میں خوفناک سڑک حادثہ، 4 افراد ہلاک
اس حادثہ میں آٹو میں سوار تین افراد کی موت ہو گئی اور چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور زخمیوں کو وقارآباد اسپتال منتقل کیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے دھرور منڈل کے مضافاتی علاقہ کیریلی میں اُس وقت پیش آیا جب نامعلوم گاڑی نے آٹو کو ٹکر دیدی۔
اس حادثہ میں آٹو میں سوار تین افراد کی موت ہو گئی اور چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور زخمیوں کو وقارآباد اسپتال منتقل کیا۔
مرنے والوں کی شناخت روی، راٹھوڑ اور جمیل کے طور پر کی گئی ہے۔مہلوکین کا تعلق ریگوندی علاقہ سے ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کردی۔
a3w