ہند۔ امریکہ دوستی برقرار: ڈونالڈ ٹرمپ (ویڈیو)
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کا خصوصی رشتہ ہے۔ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘ دونوں ممالک کے تعلقات میں کبھی کبھی سردمہری آجاتی ہے۔
نیویارک/ واشنگٹن (پی ٹی آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کا خصوصی رشتہ ہے۔ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘ دونوں ممالک کے تعلقات میں کبھی کبھی سردمہری آجاتی ہے۔
انہوں نے روسی تیل کی خریداری کے مسئلہ پر ہندوستان پر زائد ٹیرف کے پس منظر میں واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات میں موجودہ کشیدگی کے پس منظر میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مودی کا دوست رہا ہوں۔ وہ گریٹ پرائم منسٹر ہیں۔
میں ہمیشہ دوست رہوں گا لیکن فی الحال وہ جو کررہے ہیں میں اس سے خوش نہیں ہوں۔ ٹرمپ نے جمعہ کے دن اوول آفس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کا خصوصی رشتہ ہے جس کے تعلق سے فکرمند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ وہ اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیا وہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات سدھارنے کے لئے تیار ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ بے حد مایوس ہیں کہ ہندوستان‘ روس سے اتنا زیادہ تیل خرید رہا ہے۔ ہم نے نئی دہلی پر بہت زیادہ 50 فیصد ٹیرف لگادی۔ ٹرتھ سوشل پر پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم نے روس اور چین کے ہاتھوں ہندوستان کو گنوادیا۔ انہوں نے روسی صدر پوٹین اور چینی صدر شی جنپنگ کے ساتھ مودی کی ایک پرانی تصویر بھی پوسٹ کی۔
BIG: US President Donald Trump’s big statement, he said –
— Ajit Doval ᴾᵃʳᵒᵈʸ🇮🇳 (@IAjitDoval_IND) September 6, 2025
I will always remain a friend of Modi
He is a great Prime Minister, he is truly great…
There is a special relationship between India and the US
There is nothing to worry about. pic.twitter.com/uv7laHCvvA
اس سوال پر کہ ہندوستان اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی بات چیت کیسے جاری ہے‘ ٹرمپ نے کہا کہ بات چیت اچھی چل رہی ہے۔ ہم یوروپین یونین سے خوش نہیں ہیں کیونکہ جو ہورہا ہے وہ صرف گوگل سے نہیں ہورہا ہے بلکہ ہماری تمام بڑی کمپنیوں کے ساتھ ہورہا ہے۔