مشرق وسطیٰ

وزٹ ویزے پر آنے والے کو حج کی اجازت نہیں: وزارت حج

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ وز ٹ ویزے پر آنے والے کسی شخص کو حج کرنے کی اجازت نہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’حج کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے جبکہ وزٹ ویزے کے حامل شخص کو اجازت نامہ جاری نہیں ہوتا‘۔

ریاض: وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ وز ٹ ویزے پر آنے والے کسی شخص کو حج کرنے کی اجازت نہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’حج کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے جبکہ وزٹ ویزے کے حامل شخص کو اجازت نامہ جاری نہیں ہوتا‘۔

’جبکہ بغیر اجازت نامہ کے حج کرنے یا مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش جرم ہے جس پر جرمانہ ہوگا‘۔وزارت نے کہا ہے کہ ’وزٹ ویزے کی مدت 90 دن ہے جس میں حج شامل نہیں ہے‘۔

’وزٹ ویزے پر آنے والے شخص کو چاہئے کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہوئے اپنی مدت کے اندر واپس چلا جائے گا‘۔علحدہ موصولہ اطلاع کے بموجب سعودی عرب نے حج سیزن کے دوران غیر ملکیوں کے مکہ مکرمہ جانے سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔

مسجد حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق آج سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی حج اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ نہیں جا سکیں گے۔ مکہ مکرمہ جانے والی چیک پوسٹس پر حج پرمٹ چیک کیے جائیں گے۔

بیان کے مطابق جس غیرملکی کے پاس متعلقہ اداروں کا جاری کردہ حج پرمٹ نہیں ہوگا اسے مکہ مکرمہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ جن غیرملکیوں کے پاس مکہ سے جاری کردہ اقامہ، عمرہ یا حج پرمٹ ہوگا ان پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔