حیدرآباد میں ہند۔آسٹریلیا ٹی 20میاچ۔ میٹرو کے مسافرین کیلئے رہنمایانہ خطوط
حیدرآبا دمیٹروریل کے عہدیداروں نے رہنمایانہ خطوط جاری کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی ٹرین کی خدمات کے دوران اُپل اسٹیڈیم، این جی آرآئی میٹرو اسٹیشنوں تک ہی انٹری محدود رہے گی۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں اتوار کوکھیلے جانے والے ہند۔آسٹریلیا ٹی 20میچ کے سلسلہ میں حیدرآباد میٹرو کے مسافرین کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں۔اتوار کو 11بجے شب اسٹیڈیم کے میٹرو اسٹیشن سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
آخری ٹرین 26ستمبر کو ایک بجے شب ہوگی۔یہ امیرپیٹ اور جے بی ایس پریڈ گراونڈس کو جوڑنے والی ٹرینیں ہوں گی۔حیدرآبا دمیٹروریل کے عہدیداروں نے رہنمایانہ خطوط جاری کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی ٹرین کی خدمات کے دوران اُپل اسٹیڈیم، این جی آرآئی میٹرو اسٹیشنوں تک ہی انٹری محدود رہے گی۔
تمام دیگر اسٹیشنوں کو صرف روانہ ہونے والے مسافرین کے لئے ہی کھلا رکھاجائے گا۔میٹرو ریل کے ذمہ داروں نے کہاکہ مسافرین سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ واپسی کا ٹکٹ بھی خرید لیں۔ مسافرین کی جانب سے اسمارٹ کارڈس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ وہ قطار سے گریز کرسکیں۔