انٹرٹینمنٹ

بگ باس 16 کا گرانڈ پریمئیر یکم اکتوبر کو ہوگا

بگ باس 16 گزشتہ تمام سیزن سے بہت مختلف ہونے والا ہے کیونکہ اس بار میکرس نئی تھیم کے ساتھ آ رہے ہیں۔ شو میں اس بار بگ باس گیم کھیلتے نظر آئیں گے۔

ممبئی: مقبول رئیلٹی شو بگ باس 16 کا گرانڈ پریمیئر یکم اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ سلمان خان ایک بار پھر بگ باس 16 میں میزبان کے طور پر نظر آئیں گے۔رئیلٹی شو بگ باس کا 16 واں سیزن جلد کلرز چینل پر نشر ہونے والا ہے۔

شو کے نئے پرومو میں شو کے گرانڈ پریمیئر کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس شو کا پریمیئر یکم اکتوبر کو ہوگا، یہ شو کلرز چینل پر ہر پیر تا جمعہ روزانہ رات 10 بجے نشر کیا جائے گا۔ اتوار اور ہفتہ کو ویک اینڈ کے وار کو 9:30 پر دکھایا جائے گا۔

بگ باس 16 گزشتہ تمام سیزن سے بہت مختلف ہونے والا ہے کیونکہ اس بار میکرس نئی تھیم کے ساتھ آ رہے ہیں۔ شو میں اس بار بگ باس گیم کھیلتے نظر آئیں گے۔ حال ہی میں شیئر کیے گئے نئے پرومو میں سلمان کہہ رہے ہیں’ 50-50 کوس دور جب بچہ روئے گا، ماں کہے گی، بیٹا سو جاؤ ورنہ بگ باس آجائے گا‘ ۔

بگ باس سیزن 16گیم بدلے گا کیونکہ بگ باس خود کھیلے گا۔ کلرز چینل کی جانب سے شیئر کیے گئے اس پرومو کے ساتھ لکھا گیا ہے، اب گبر بھی لگے گا پیارا، جب بگ باس خود آئیں گے بجانے کنٹیسٹنٹ کی بارہ ۔