دہلی

انڈیا اتحاد حکومت بنائے گا، وزیر اعظم کا انتخاب متفقہ طور پر ہوگا: کھڑگے

کھڑگے نے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ 4 جون کو آنے والے نتائج انڈیا اتحاد کے حق میں ہوں گے اور ایک نئی، مستحکم اور مضبوط حکومت بنے گی۔ ملک اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے بننے والی حکومت عوامی مفادات کے لیے کام کرے گی۔

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ 4 جون کو ہونے والے انتخابی نتائج میں انڈیا الائنس جیتنے والا ہے اور انڈیا الائنس کے لیڈر مل بیٹھ کر متفقہ طور پر وزیر اعظم کا انتخاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں
راہول گاندھی میں کوئی صلاحیت نہیں۔ جنتادل یوکا پلٹ وار
حکومت NEET امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے: کھڑگے-پرینکا
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس

جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ 4 جون کو آنے والے نتائج انڈیا اتحاد کے حق میں ہوں گے اور ایک نئی، مستحکم اور مضبوط حکومت بنے گی۔ ملک اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے بننے والی حکومت عوامی مفادات کے لیے کام کرے گی۔

یکم جون کو ہونے والے اتحادی رہنماؤں کے میٹنگ کے ایجنڈے کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ انتخابی نتائج کے حوالے سے ہوگی، اس دن یہ طے یا جائے گا کہ کیسے الرٹ رہنا ہے اور کن نکات کو مدنظر رکھ کر تیاری کرنی ہوگی۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اسی مسئلہ پر کہا کہ میٹنگ میں 17 ۔ سی فارم اور انتخابی نتائج کے دن کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس معاملے میں چوکنا ہے اور اس نے اپنے تمام پولنگ ایجنٹوں سے کہا ہے کہ وہ گنتی کے دن فارم 17 سی کے اعداد و شمار کو ملانے کے بعد ہی گنتی شروع کریں۔ یکم جون کو اتحاد کے رہنماؤں سے اسی پر بات چیت کی جانی ہے۔

a3w
a3w