تلنگانہ

ہندوستان 2024میں دنیا میں کلیدی کرداراداکرے گا:کشن ریڈی

تلنگانہ بی جے پی کے صدر ومرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہاہے کہ 2024 ہندوستان کے لیے ایک اہم سال ہوگا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر ومرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہاہے کہ 2024 ہندوستان کے لیے ایک اہم سال ہوگا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
مرکزی وزیر کشن ریڈی کی 73ویں آئی پی سی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
عدالت میں عدم حاضر بی جے پی قائد پر جج برہم
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد

انہوں نے نئے سال کے موقع پر تروملا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2024 میں ہندوستان دنیا میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال اسرائیل‘ غزہ‘ روس‘ یوکرین جیسے عالمی ممالک کے مسائل حل ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا رام مندر کا طویل انتظار اس سال ختم ہو جائے گا۔