کھیل

ہندوستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

ہندوستانی کپتان کے ایل راہل نے جمعہ کو یہاں آئی ایس بندرا اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

موہالی: ہندوستانی کپتان کے ایل راہل نے جمعہ کو یہاں آئی ایس بندرا اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ہندوستان ۔ کینڈا میچ بارش کی نذر
Video: کوہلی تیسرے امپائر کے فیصلہ سے برہم
راشد خان بنگلہ دیش ون ڈے کیلئے فٹ
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل

راہل کپتان روہت شرما کی غیر موجودگی میں کپتانی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ روہت شرما کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے پیش نظر پہلے دو ون ڈے میچوں کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

اسی وجہ سے قومی سلیکٹرز نے وراٹ کوہلی، ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادو کو پہلے دو میچوں کے لیے آرام دیا ہے۔ ان کی غیر موجودگی میں شریاس ائیر، رتوراج گائیکواڈ اور سوریہ کمار یادو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم اس میچ کو ورلڈ کپ سے قبل ایک اچھے پریکٹس میچ کے طور پر لے گی۔

کینگرو کپتان پیٹ کمنز نے میڈیم پیسر شان ایبٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے جو موہالی کی پچ پر ہندوستانی بلے بازوں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں جو تیز گیند بازوں کے لیے مفید ہے۔

ٹیمیں

ہندوستان: شبھمن گل، رتوراج گائیکواڑ، شریاس آئیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر/کپتان)، ایشان کشن، سوریہ کمار یادو، رویندر جڈیجہ، روی چندرن اشون، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد شامی۔

آسٹریلیا: ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیون اسمتھ، مارنس لیبوشین، کیمرون گرین، جوش انگلیس (وکٹ کیپر)، مارکس اسٹوئنس، میتھیو شارٹ، پیٹ کمنز (کپتان)، شان ایبٹ، ایڈم زمپا۔

a3w
a3w