امریکہ و کینیڈا

ہندی میں بات کرنے پر ہندوستانی امریکی انجینئر ملازمت سے برخاست

ہندوستانی امریکی شہری کی شناخت 78 سالہ انیل وارشنے کے طور پر ہوئی ہے جوالباما کی ایک ڈیفنس کنٹراکٹر کمپنی میں سینئر سسٹم انجینئر کے عہدہ پر فائز تھے۔

واشنگٹن: امریکہ کی ایک کمپنی نے اپنے ایک ہندوستانی نژاد ملازم انجینئر کو صرف اس لئے نوکری سے برخاست کردیا کہ اُس نے ہندوستان میں بسترمرگ پر پڑے اپنے ایک رشتہ دار سے ویڈیو کال پر ہندی میں بات کی تھی۔

 ہندوستانی امریکی شہری کی شناخت 78 سالہ انیل وارشنے کے طور پر ہوئی ہے جوالباما کی ایک ڈیفنس کنٹراکٹر کمپنی میں سینئر سسٹم انجینئر کے عہدہ پر فائز تھے۔

ملازمت سے برطرف کئے جانے کے بعد انہوں نے عدالت میں یہ الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کردیا ہے کہ کمپنی نے ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جس کے نتیجہ میں گذشتہ اکتوبر میں انہیں اپنی ملازمت سے محروم ہونا پڑا۔