شمالی بھارت

پاکستانی عیسائی کو سی اے اے کے تحت ہندوستانی شہریت

چیف منسٹر گوا پرمود ساونت نے چہارشنبہ کے دن ایک 78 سالہ پاکستانی عیسائی کو شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) کے تحت ہندوستانی شہریت کا سرٹیفکیٹ حوالہ کیا۔

پنجی: چیف منسٹر گوا پرمود ساونت نے چہارشنبہ کے دن ایک 78 سالہ پاکستانی عیسائی کو شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) کے تحت ہندوستانی شہریت کا سرٹیفکیٹ حوالہ کیا۔

متعلقہ خبریں
سی اے اے کے مسئلہ پر کانگریس کے غیر واضح موقف: چیف منسٹر کیرالا
جئے پور میں 6 پاکستانی ہندو مائیگرنٹس کو ہندوستانی شہریت
سی اے اے قواعد کا مقصد پڑوسی ملکوں کی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ
شہریت ترمیمی قانون اصل باشندوں پر اثرانداز نہیں ہوگا :سونووال
سی اے اے، این آر سی کے خلاف شہر حیدرآباد کا ملین مارچ احتجاج تاریخی : محمد مشتاق ملک

وہ ساحلی ریاست گوا سے یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا پہلا شخص ہے۔ جوزف فرانسس پریرا آزادی سے قبل پڑھنے کے لئے گوا سے پاکستان گیا تھا۔ اسے وہاں نوکری مل گئی تھی۔

اس نے پاکستانی شہریت لے لی تھی اور کراچی میں رہ رہا تھا۔ 2013 میں وہ ہندوستان لوٹ آیا تھا۔

چیف منسٹر نے کہا کہ گوا کی عورت سے شادی کے باوجود پریرا کو ہندوستانی شہریت حاصل کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پریرا کی پیدائش 1946 کی ہے۔ اس نے ساحلی ریاست گوا کی ماریہ سے شادی کی اور ریٹائرمنٹ کے بعد 11 ستمبر 2013 کو ہندوستان آیا۔ چیف منسٹر ساونت نے کہا کہ پریرا گوا کا پہلا شہری ہے جسے یہ سرٹیفکیٹ ملا ہے۔

a3w
a3w