ایشیاء
ایورسٹ پر چڑھتے ہوئے ہندوستانی کوہ پیما کی موت
نیپالی سیاحت کے ایک اہلکار نے منگل کو یہ اطلاع دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 46 سالہ بنشی لال کو گزشتہ ہفتے ایورسٹ سے بچایا گیا تھا اور انہیں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
کھٹمنڈو: ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کی مہم کے دوران بچائے گئے ایک ہندوستانی کوہ پیما کی مقامی اسپتال میں موت ہوگئی، جس کے بعد اس سیزن میں دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ پر چڑھنے کے دوران مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔
نیپالی سیاحت کے ایک اہلکار نے منگل کو یہ اطلاع دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 46 سالہ بنشی لال کو گزشتہ ہفتے ایورسٹ سے بچایا گیا تھا اور انہیں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
محکمہ سیاحت کے راکیش گرونگ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی موت پیر کو اسپتال میں ہوئی۔ آٹھ افراد میں سے ایک برطانوی کوہ پیما اور دو نیپالی گائیڈ لاپتہ ہیں لیکن مان لیا گیا ہے کہ اب ان کی بھی موت ہو چکی ہے۔